صوبائی وزیر یاسر ہمایوں سرفراز نے ہفتے کے روز بتایا کہ یونیورسٹی آف چکوال میں سات مختلف شعبے کام کریں گے، جس میں لبررز آرٹ اینڈ سائنسز کا شعبہ موجودہ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کام کرے گا، جبکہ کالج آف انجینئرنگ بلکسر کے مقام پر کام کرے گا جس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ، اور دونوں شعبوں میں کلاسز کا آغاز اگست، ستمبر 2020 میں کردیا جائے گا۔ وہ اپنی رہائش گاہ کوٹ سرفراز میں گفتگو کر رہے تھے، صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ لبررز آرٹ کے شعبہ میں تین نئے مضامین انتھرپالوجی ، فاسلز اور آثار قدیمہ کا اضافہ کیا گیاہے اور امریکہ سے ڈسکوری چینل اس شعبہ میں مدد فراہم کرے گا۔ جبکہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے یہاں پر مائن سکول کھولنے کی منظوری دی ہے ۔ کالج آف ایگریکلچر بارانی کالج تھوہا بہادر میں کام کرے گا۔ جس میں زراعت سے متعلق تمام مضامین شامل ہوں گے ۔ یونیورسٹی میں کالج آف لاء قانونی تعلیم فراہم کرے گا۔ جبکہ میڈیکل کالج قصبہ بہکڑی کے قریب منظور ہونے والے 500 بستروں کے ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ کام کرے گا۔ بزنس ایڈ منسٹریشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ یو ای ٹی پرانے کیمپس پر کچہری میں کام کرے گا۔ جبکہ ٹریول اینڈ ٹوارزم ، ہوٹل مینجمنٹ کا شعبہ بھی یونیورسٹی آف چکوال کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا عنقریب وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب یونیورسٹی آف چکوال کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔ اس بارے میں اُن سے بات چیت جاری ہے ۔
No comments:
Post a Comment