ضلع چکوال جغرافیائی طور پر بہت اہم ضلع ہے ۔ یہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 90 کلو میٹر کے فاصلے پر
ہے، ضلع چکوال شمال مشرق میں راولپنڈی ، شمال میں اٹک ، مغرب میں میانوالی ، جنوب میں خوشاب اور جنوب مشرق میں جہلم کے اضلاع سے ملا ہوا ہے . ضلع چکوال کا کل رقبہ 6687 مربع کلو میٹر یعنی 1652443 ایکڑ ہے، یہ سطح مرتفع پوٹھوہار (کوہستان نمک) کے علاقہ کا حصہ ہے ، ضلع چکوال کی سرزمین کی سطح سمندر سے بلندی 460 سے 1050 میٹر تک ہے ، یعنی 2000 سے 2500 فُٹ، زرعی اعتبار سے یہ بارانی علاقہ ہے ضلع چکوال لمبائی میں شرقا غربا اور چوڑائی میں شمالا جنوبا 32,56 عرض بلد شمالی اور 72,54 طول بلد مشرقی میں واقع ہے اور ضلع کی لمبائی چوڑائی سے تقریبا دو گنا ہے ۔

No comments:
Post a Comment