چکوال (بانگِ چکوال) ۔ چکوال شہر میں تحصیل چوک پر بہکڑی رکشہ سٹینڈ جوکہ ڈگری کالج کی دیوار کے ساتھ ہے کسی قسم کا چھت نہیں ہے ۔ جبکہ اس طرف اور بھی کسی طرح کی کوئی بلڈنگ نہ ہے ۔ جس سے رکشہ یا گاڑی کی انتظار میں کھڑے لوگ بارش میں بھیگتے رہتے ہیں ۔ اور اگر گرمی ہو تو دھوپ میں کھڑا ہونا پڑتا ہے ۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ تحصیل چوک میں مغربی سائیڈ پر بہکڑی رکشہ سٹینڈ جہاں راولپنڈی روڈ پر جانے والی اور بھی پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی ہوتی ہے ۔ خصوصا کوہ نور ملز جانے والے رکشے اور چک نورنگ وغیرہ جانے والی سوزوکی اور رکشے یہاں کھڑے ہوتے ہیں ۔ اور اس طرف جانے والی تمام عوام انتظار گاہ کے نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر کھڑے ہوکر انتظار کرتے ہیں ۔ اور بارش ہونے کی صورت میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں انتظار گاہ کا ہونا از حد ضروری ہے ، متعلقہ حکام کو چاہیے کہ فی الفور انتظار گاہ تعمیر کرکے عوام کو اذیت سے نجات دلائیں ۔