چوآ سیدن شاہ کا نام مشہور صوفی بزرگ سخی سیدن شاہ شیرازیؒ کے نام کی وجہ سے چوآ سیدن شاہ مشہور ہوا کہا جاتا ہے کہ حضرت سخی سیدن شاہ شیرازیؒ جب اس بستی میں آئے تو یہاں لوگ پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے چنانچہ شیرازیؒ صاحب نے دعا کے بعد ایک جگہ پانی کی لیے کھدائی کی گئی تو وہاں اللہ کی رحمت سے پانی آگیا جسے پنجابی زبان میں چوآ کہا جاتا ہے تو پوری بستی کا نام ہی چوآ سیدن شاہ مشہور ہوا، حضرت سخی سیدن شاہ شیرازی کا مزار مبارک آج بھی چوآ میں مرجع خلائق ہے ۔ اور دربار پر اپریل کے مہینے میں سالانہ عرس بھی ہوتا ہے ۔ پورے ضلع چکوال میں تاریخی اعتبار سے چوآ سیدن شاہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ہندو مذہب کی مقدس ترین جگہ ہے ۔ ہندو مذہب کی سب سے قدیم الہامی کتاب رِگ وید بھی چوآ سیدن شاہ کے قرب و جوار میں لکھی گئی ۔
البیرونی
مشہور سائنس دان البیرونی نے چوآ سیدن شاہ کے قریب وڑالہ گاؤں کی پہاڑی اور قلعہ نندنہ کے پاس تحقیق کرکے پوری زمین کی گولائی (محیط) معلوم کی تھی ، جو کہ 24778 میل تھی ۔ جو آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی بالکل معمولی فرق کے ساتھ صحیح تسلیم کی جاتی ہے ۔ البیرونی نے اپنی کتاب "کتاب الہند" میں ان علاقوں کا تذکرہ کیا ہے ۔ البیرونی نے کٹاس راج کی یونیورسٹی شکنتلا سے سنسکرت کی اعلی تعلیم حاصل کی۔ البیرونی تقریبا 14 سال تک یہاں رہائش پذیر رہا۔

چوآ سیدنشاہ کی قدیم تاریخ کے بارے میں مزید مفید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں
قیام پاکستان کے بعد
چوآ سیدن شاہ ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کا حصہ تھا بعد ازاں جب چکوال کو ضلع بنایا گیا تو تحصیل پنڈ دادنخان سے علاقہ ، جھنگڑ ، کہون اور ونہار کو علیحدہ کرکے ضلع چکوال میں شامل کردیا گیا ۔ اور چوآ سیدن شاہ کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ۔ اس وقت تحصیل چوآ سیدن شاہ میں ایک میونسپل کمیٹی چوآ سیدن شاہ اور 7 یونین کونسلیں اور ان میں شامل متعدد دیہات ہیں ۔ تحصیل چوآ ضلع چکوال کی سب سے چھوٹی تحصیل ہے 2017ء کی مردم شماری کے مطابق تحصیل چوآ سیدن شاہ کی آبادی 141844 تھی ، جبکہ اس سے پہلے 1998ء کی مردم شماری میں تحصیل کی کل آبادی 105256 تھی ۔ تحصیل چوآ سیدن شاہ کا کل رقبہ 500 مربع کلومیٹر ہے ، اور اس حساب سے تقریبا 283 افراد فی مربع کلومیٹر پر رہائش پذیر ہیں ۔
No comments:
Post a Comment