تھنیل کمال (یونین کونسل نمبر -1)۔
یہ قصبہ نیلہ روڈ پر چکوال شہر سے تقریبا 30 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع ہے ۔ تھنیل کمال کے مغرب میں دلہہ ، ڈھوک کاکیاں ، ڈھوک کوٹ ، اور ڈھوک گوندل ، شمال میں ڈھوک جبی ، بکھاری خورد ، پنڈ ، نارنگ سیداں ، ڈھوک سوج ، مکھی گالا اور چک کوکا ، مشرق میں گُگھ ، لاڑیاں ، ہراج ، ڈھوک چَھرا اور زیارت حیدر شاہ جبکہ جنوب میں ڈنگی زیر ، ڈنگی بالا اور ڈھوک ڈبری واقع ہیں ۔