چکوال (بانگِ چکوال)۔ دارالعلوم حنفیہ چکوال میں پیر عبد القدوس صاحب کی زیر نگرانی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر انتظام کٹاس میں ہونے والی ختم نبوت کانفرس کے بارے میں مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر مبلغ ختم نبوت چکوال جناب مفتی معاذ نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس انشاء اللہ ہر صورت میں منعقد ہوگی ۔ اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ قادیانی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے علاوہ جمعیت علماء اسلام (ف) جمعیت علماء اسلام (س) اہل سنت والجماعت ، عالمی اتحاد اہل سنت ، پاکستان علماء کونسل ، جمعیت اہلسنت ضلع چکوال سمیت مختلف مذہبی و سیاسی اور کاروباری تنظیموں نے شرکت کی ، اجلاس میں مفتی محمد معاذ ، پیر عبد القدوس نقشبندی ، مولانا محمد عتیق ، مولانا کامران ، مولانا محمد عمران ، مفتی عبد السلام ، حافظ عبد القدیر ، شیخ سلیم ، شیخ شاکر مہدی صدر انجمن تاجران، ندیم یعقوب فاروقی ، قاری اسد عرفان ، مفتی خالد میر اور دیگر حضرات نے شرکت کی ، تمام افراد نے کٹآس میں ہونے والی کانفرنس کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔