چکوال کی وجہ تسمیہ :- چکوال کے نام کے بارے میں دستیاب معلومات میں سے سب سے زیادہ مشہور اور محقق بات یہی ہے کہ منھاس قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ چوہدری سدھر (یا سدھار) منھاس کے بیٹوں میں سے ایک "چکو" نے اِس شہر کو آباد کیا جس کی مناسبت کی وجہ سے اس کا نام چکوال پڑ گیا ، جبکہ "چکو" کے دوسرے بھائی "کرہن" نے کرہن گاؤں کو آباد کیا اسی وجہ سے اُس کا نام کرہن ہے ، یاد رہےکہ "کرہن" چکوال شہر سے مشرق کی جانب ایک گاؤں ہے ۔
چکوال ضلع کا قیام :- چکوال کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان 10 دسمبر 1984ء (بمطابق 16 ربیع الاول / 25 مگھر) کو سوموار کے دن صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق مرحوم نے گورنمنٹ ڈگری کالج چکوال کے گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ میں کیا ، اسی بنیاد پر یکم جولائی 1985ء (بمطابق 12 شوال المکرم 1405ھ) بروز سوموار کو چکوال کو ضلع بنا دیا گیا، یکم جولائی 1985 کو ہائی وے ریسٹ ہاؤس چکوال میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت جلسہ کا انعقاد کیا گیا جلسہ میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن پرویز مسعود نے گورنر پنجاب جنرل غلام جیلانی کا چکوال کو ضلع کا درجہ دینے کا حکم سنایا اس جلسہ سے مزید صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت ملک سلیم اقبال نے بھی خطاب کیا ، جلسہ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سہگل آباد کے ملک منیر نوابی نے ادا کیے ، چکوال کو ضلع جہلم کی مکمل تحصیل چکوال، تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے کہون ، جھنگڑ اور ونہار ، اور ضلع اٹک کی تحصیل تلہ گنگ کو ملا کر ضلع بنایا گیا ، اِس وقت ضلع میں پانچ تحصیلیں ہیں ، (تحصیل چکوال ، تحصیل تلہ گنگ ، تحصیل کلر کہار ، تحصیل چوآ سیدن شاہ ، تحصیل لاوہ)۔

ضلع چکوال کا جغرافیہ :- ضلع چکوال جغرافیائی طور پر بہت اہم ضلع ہے ۔ یہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 90 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے ، ضلع چکوال شمال مشرق میں راولپنڈی ، شمال میں اٹک ، مغرب میں میانوالی ، جنوب میں خوشاب اور جنوب مشرق میں جہلم کے اضلاع سے ملا ہوا ہے . ضلع چکوال کا کل رقبہ 6687 مربع کلو میٹر یعنی 1652443 ایکڑ ہے، یہ سطح مرتفع پوٹھوہار (کوہستان نمک) کے علاقہ کا حصہ ہے ، ضلع چکوال کی سرزمین کی سطح سمندر سے بلندی 460 سے 1050 میٹر تک ہے ، یعنی 2000 سے 2500 فُٹ، زرعی اعتبار سے یہ بارانی علاقہ ہے ضلع چکوال لمبائی میں شرقا غربا اور چوڑائی میں شمالا جنوبا 32,56 عرض بلد شمالی اور 72,54 طول بلد مشرقی میں واقع ہے اور ضلع کی لمبائی چوڑائی سے تقریبا دو گنا ہے ۔
تحریک پاکستان اور چکوال:- غیوروں اور بہادروں کی سرزمین چکوال کے کئی لوگوں نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا تمام لوگوں کا احاطہ مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ، کیونکہ
دو چار سے دنیا واقف ہے : گمنام نہ جانے کتنے ہیں

تاہم اپنی بساط اور معلومات کے مطابق چند مشہور نام مندرجہ ذیل ہیں ۔ تحریک پاکستان کی بنیاد بننے والی تحریکوں میں سے ایک تحریک خاکسار ہے تحریک خاکسار چکوال میں 1937ء میں قائم ہوئی ، تحریک خاکسار کے مشہور ممتاز رہنماؤں میں ملہال مغلاں کے ایک ریائرڈ کرنل محمد ایوب صاحب کا نام زیادہ نمایاں ہے ، اسی طرح آل انڈیا تحریک خلافت میں جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فرائض سر انجام دینے والے بلکسر کے چوہدری غلام یٰسین تھے، تحریک آزادی کے متوالوں میں چکوال کے خان محمد بالم نے 2 اکتوبر 1939ء کو دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر اپنے محبوب قائد قائد اعظم محمد علی جناح کا استقبال کیا ، تحریک آزادی کے دوران خان محمد بالم نے میرٹھ جیل اور لاہور جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، علامہ عنائیت اللہ مشرقی نے آپ کو بالم کا خطاب عطا کیا ، قائد اعظم محمد علی جناح کے ذاتی محافظ ہیڈ کانسٹیبل فتح خان وعولہ تھے ، اور قائد اعظم محمد علی جناح کے غدار باڈی گارڈ صدیق کو گولی مارنے والے بہادر سپوت کا نام راجہ محمد اکبر خان ہے جو بادشاہ پور کے تھے ،
میجر جنرل محمد اکبر خان رنگروٹ : آپ تحریک پاکستان میں قائد اعظم کے دست راست اور دفاعی مشیر تھے ۔
جنرل نذیر احمد ۔ دوالمیال : 14 اپریل 1948ء کو پشاور میں قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی دی ۔
خواجہ خالد سلیم : چکوال میں سب سے پہلے سپیکر پر قیام پاکستان کا نعرہ خواجہ خالد سلیم نے لگایا۔
حاجی فتح محمد ملک ۔ ارڑ کہون : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 14 اگست 1997ء کو حاجی فتح محمد ملک کو تحریک پاکستان گولڈ میڈل عطا کیا۔
تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے دیگر افراد :- قاضی غلام احمد ایڈووکیٹ ۔ چکوال ، خواجہ گل نواز ۔ چکوال ، چوہدری محمد امیر خان ۔ بھگوال ، خواجہ خالد سلیم ۔ چکوال ، مولانا گل بھٹی ۔ چکوال ، چوہدری فیروز بھٹی ۔ چکوال ، راجہ محمد سرفراز ۔ چکوال ، چوہدری گل شیر خان ۔ چکوال ، خواجہ محمد عمر صوفی ۔ چکوال ، چوہدری محمد خان اظہر ۔ ربال ، سید غلام حیدر شاہ ۔ مرید ، حاجی محمد صادق شاہ ۔ چوآ سیدن شاہ ، راجہ سلطان محمد حیات ۔ وٹلی ، ایف ای چوہدری ۔ ڈلوال ، محمد دین ادیب ۔ چکوال ، شیخ سراج الدین ۔ تلہ گنگ ، ماسٹر شرف دین ۔ تلہ گنگ ، راجہ واصف حسین ۔ ڈنڈوت ، ملک ہست خان ۔ جھاٹلہ ، شیخ محمد یوسف ۔ تلہ گنگ ، نور خان تنویر ۔ ڈھڈیال ، محمد احمد ۔ چکوال ، کرنل عباس خان ۔ چکوال۔
No comments:
Post a Comment