19.3.20

تحریک پاکستان اور خطہ چکوال

غیوروں اور بہادروں کی سرزمین چکوال کے کئی لوگوں نے تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کیا تمام لوگوں کا احاطہ
مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے ، کیونکہ 
دو چار سے دنیا واقف ہے : گمنام نہ جانے کتنے ہیں
تاہم اپنی بساط اور معلومات کے مطابق چند مشہور نام مندرجہ  ذیل ہیں ۔  تحریک پاکستان کی بنیاد بننے والی تحریکوں میں سے ایک تحریک خاکسار ہے تحریک خاکسار چکوال میں 1937ء میں قائم ہوئی ، تحریک خاکسار کے مشہور ممتاز رہنماؤں میں ملہال مغلاں کے ایک ریائرڈ کرنل محمد ایوب صاحب کا نام زیادہ نمایاں ہے ، اسی طرح آل انڈیا تحریک خلافت میں جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فرائض سر انجام دینے والے بلکسر کے چوہدری غلام یٰسین تھے،  تحریک آزادی کے متوالوں میں چکوال کے خان محمد بالم نے 2 اکتوبر 1939ء کو دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر اپنے محبوب قائد قائد اعظم محمد علی جناح کا استقبال کیا ، تحریک آزادی کے دوران خان محمد بالم نے میرٹھ جیل اور لاہور جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، علامہ عنائیت اللہ مشرقی نے آپ کو بالم کا خطاب عطا کیا ، قائد اعظم محمد علی جناح کے ذاتی محافظ ہیڈ کانسٹیبل فتح خان وعولہ تھے ، اور قائد اعظم محمد علی جناح کے غدار باڈی گارڈ صدیق کو گولی مارنے والے بہادر سپوت کا نام راجہ محمد اکبر خان ہے جو بادشاہ پور کے تھے ،
میجر جنرل محمد اکبر خان رنگروٹ : آپ تحریک پاکستان میں  قائد اعظم کے دست راست اور دفاعی مشیر تھے ۔
جنرل نذیر احمد ۔۔۔ دوالمیال : 14 اپریل 1948ء کو پشاور میں قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی دی ۔ 
خواجہ خالد سلیم : چکوال میں سب سے پہلے سپیکر پر قیام پاکستان کا نعرہ  خواجہ خالد سلیم نے لگایا۔ 
حاجی فتح محمد ملک ۔۔۔ ارڑ کہون : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے 14 اگست 1997ء کو حاجی فتح محمد ملک کو تحریک پاکستان گولڈ میڈل عطا کیا۔
تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے دیگر افراد ۔۔۔
قاضی غلام احمد ایڈووکیٹ ۔۔۔ چکوال ، خواجہ گل نواز ۔۔۔ چکوال ، چوہدری محمد امیر خان ۔۔۔ بھگوال ، خواجہ خالد سلیم ۔۔۔ چکوال ، مولانا گل بھٹی ۔۔۔ چکوال ، چوہدری فیروز بھٹی ۔۔۔ چکوال ، راجہ محمد سرفراز ۔۔۔ چکوال ، چوہدری گل شیر خان ۔۔۔ چکوال ، خواجہ محمد عمر صوفی ۔۔۔ چکوال ، چوہدری محمد خان اظہر ۔۔۔ ربال ، سید غلام حیدر شاہ ۔۔۔ مرید ، حاجی محمد صادق شاہ ۔۔۔ چوآ سیدن شاہ ، راجہ سلطان محمد حیات ۔۔۔ وٹلی ، ایف ای چوہدری ۔۔۔ ڈلوال ، محمد دین ادیب ۔۔۔ چکوال ، شیخ سراج الدین ۔۔۔ تلہ گنگ ، ماسٹر شرف دین ۔۔۔ تلہ گنگ ، راجہ واصف حسین ۔۔۔ ڈنڈوت ، ملک ہست خان ۔۔۔ جھاٹلہ ، شیخ محمد یوسف ۔۔۔ تلہ گنگ ، نور خان تنویر ۔۔۔ ڈھڈیال ، محمد احمد ۔۔۔ چکوال ، کرنل عباس خان ۔۔۔ چکوال۔

No comments: