29.3.20

تحصیل چکوال میں شامل یونین کونسلوں اور گاؤں کا مکمل جغرافیہ

تھنیل کمال (یونین کونسل نمبر -1)۔  
یہ قصبہ نیلہ روڈ پر چکوال شہر سے تقریبا 30 کلومیٹر کے  فاصلے پر شمال میں واقع ہے ۔ تھنیل کمال کے مغرب میں دلہہ ، ڈھوک کاکیاں ، ڈھوک کوٹ ، اور ڈھوک گوندل ، شمال میں ڈھوک جبی ، بکھاری خورد ، پنڈ ، نارنگ سیداں ، ڈھوک سوج ، مکھی گالا اور چک کوکا ، مشرق میں گُگھ ، لاڑیاں ، ہراج ، ڈھوک چَھرا  اور زیارت حیدر شاہ جبکہ جنوب میں ڈنگی زیر ، ڈنگی بالا اور ڈھوک ڈبری واقع ہیں ۔ 
منگوال (یونین کونسل نمبر -2)۔
یہ قصبہ چکوال شہر کے شمال میں تقریبا 33 کلو میٹر(براستہ ڈھڈیال) کے فاصلے پر واقع ہے ۔ منگوال کے مغرب میں ڈھوک سموتھا ، دئیوال ، ڈھوک پڑھال ، بھیت کلری ، کُرڑ ، تلوکر ، شمال میں ڈھوک مہروال ، ڈھوک کھرلی ، کالٹ چوکی ، ڈھوک جابہ ، ڈھوک چھب اور دند مشرق میں کندوال جبکہ جنوب میں ، جسوال ، حاجی محمد خانے دا ڈیرہ ، مہرے دا ڈیرہ اور بلوال واقع ہیں ۔
سرال (یونین کونسل نمبر -3)۔
قصبہ سرال چکوال شہر کے شمال میں تقریبا 20 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ سرال کے مغرب میں ڈھوک ککا ، ڈھوک الفو ، ڈھوک ڈومنیاں ، ڈھوک ودھری ، ڈھوک جوراں اور مولے شمال میں جیٹھل ، سرکال کسر ، ڈھوک خانزادہ مشرق میں فم کسر ، پڑھال ، ترکوال اور ڈھڈیال جبکہ جنوب میں کوٹھہ بافندہ ، فرید کسر ، ندرال ، ڈھوک پنچھیاں والی ، ڈھوک ڈھبہ اور ہرڑ واقع ہیں ۔ 
ڈھڈیال (یونین کونسل نمبر -4)۔
ڈھڈیال ضلع چکوال کا بہت ہی مشہور قصبہ ہے یہ تھانہ بھی ہے چکوال شہر سے راولپنڈی روڈ پر تقریبا 22 کلو میٹر کے  فاصلے پرواقع ہے یہ ایک کاروباری اور تعلیمی مرکز ہے ۔ ڈھڈیال کے مغرب میں  فم کسر ، شمال میں پڑھال ، مشرق میں مسوال ، سانگ خورد ، موہڑہ الہو  ، سانگ کلاں ، ڈھوک ملیاراں اور ٹھٹہ خورد جبکہ جنوب میں ہرڑ ، جھالے ، مونا ، ڈھوک دتہ ، میروال ، دمال ، ڈھوک ہڈالہ ، ڈھوک ودھن ، ڈھوک کمال ، اور ڈھوک دندی والی واقع ہیں ۔ 
پادشہان (یونین کونسل نمبر -5)۔
قصبہ پادشہان چکوال شہر سے مشرق میں تقریبا 38 کلو میٹر  (براستہ راولپنڈی روڈ)۔ کے فاصلے پر واقع ہے ۔  پادشہان کے مغرب میں ڈھوک دندی والی ، ڈھوک کمال شمال میں ڈھوک ہرل اور ڈورے ، مشرق میں ڈھوک ملیاراں ، کوٹلہ ، رتہ مہوہڑہ ، ڈھوک قادہ ، کلیال ، ڈھوک مہدی اور چوہان واقع ہیں۔
جند اعوان (یونین کونسل نمبر -6)۔
قصبہ جند اعوان چکوال شہر سے مشرق کی جانب تقریبا 39 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، جند اعوان کے مغرب میں ڈھوک ولی ، ڈھوک ہسو ، ڈھوک گجر اور ڈھوڈہ ، شمال میں ڈھوک نلیار ، ساؤ ، ڈھوک جولی ، ڈھوک جبی ، ڈھوک ملکاں اور ڈھوک سیداں مشرق میں ہاپھی ، ڈھوک بڈھیاں ، ڈھوک موگلہ اور ناڑہ چوہدریاں جبکہ جنوب میں ڈھوک بنگوالیاں ، جوڑ ، ڈھوک تمر ، ڈھوک قصبیاں اور منڈی واقع ہیں ۔
موگلہ (یونین کونسل نمبر -7)۔
موگلہ چکوال شہر سے مشرق کی سمت میں تقریبا 35 کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے ، موگلہ کے مغرب میں ڈھوک کسبیاں ، جوڑ ، ڈھوک تمر ، شمال میں ناڑا چوہدریاں ، ڈھوک بھدیاں ، چکوڑہ ، ساؤ ، ڈھوک نلیار ، مشرق میں موہڑہ کنیال ، موہڑہ علیا ، ڈھوک بانس ، بلبل خورد جبکہ جنوب میں ڈھوک راجیاں ، ڈھوک بابا موسٰی ، ڈھوک قاضیاں ، چھک ، دئیوال ، رتہ موہڑہ اور سیدیالی واقع ہیں ۔ 

ملہال مغلاں (یونین کونسل نمبر -8)۔
قصبہ ملہال مغلاں ضلع چکوال کی مشہور یونین کونسل اور تعلیمی اور کاروباری مرکز ہے ، چکوال شہر سے مشرق کی جانب تقریبا 36 کے فاصلے پر جہلم روڈ پر واقع ہے ، مُلہال مُغلاں کے مغرب میں مولوال ، تاسہ موہڑہ ، بنگوالہ اور ڈھوک ملکاں شمال میں رتہ موہڑہ ، منڈی ، ڈھوک قاضیاں ، چھک ، ڈھوک تمر ، ڈھوک بابا موسی ، جوڑ مشرق میں سدیالی ، ڈھوک جابہ ، جنڈیالہ رائیکا ، کہالہ ، ڈھوک دھوبیاں جبکہ جنوب میں صابہ موہڑہ (راجگان) ، جنڈیالہ بھکرال اور ڈھیری واقع ہیں ۔ 
جنڈ خانزادہ (یونین کونسل نمبر -9)۔
جنڈ خانزادہ چکوال شہر سے مشرق کی جانب تقریبا 28 کلو میٹر کے فاصلے پر جہلم روڈ پر واقع ہے ، جنڈ خانزادہ کے مغرب میں ڈھوک تور ، ڈوہمن ، للیاندی ، ارڑ برڑ ، خان پور ، صابہ ملیاراں شمال میں کجلی ، موہڑہ ، پنڈی گجراں ، ڈھوک قابہ ، ڈھپئی ، کھوکھر ، نچندی جبکہ جنوب میں سوسی ، کرپال ، جنڈیال محمود ، موہڑہ ملیاراں ، ہن ، نورپور واقع ہیں ۔
ڈوہمن (یونین کونسل نمبر -10)۔
ڈوہمن ضلع چکوال کا مشہور قصبہ اور تھانہ ہے ، چکوال شہر سے مشرق کی جانب جہلم روڈ پر تقریبا 24 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، ڈوہمن کے مغرب میں چک باقر شاہ ، ڈھوک میاں مائر ، شمال میں ڈھوک تور ، ارڑ برڑ ، کجلی ، للیاندی ، صابہ ملیاراں مشرق میں سوسی ، جنڈ خانزادہ ، کرپال ، جنڈیال محمود ، موہڑہ ، جنوب میں خانپور ، موہڑہ ملیاراں ، تکیہ شاہ مراد ، موہڑہ مست ، تمے ، جنڈیال فیض اللہ ، ہن واقع ہیں ۔ 
کھوتھیاں (سہگل آباد)۔ (یونین کونسل نمبر -11)۔
قصبہ سہگل آباد چکوال شہر سے مشرق کی جانب جہلم روڈ پر تقریبا 17 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، سہگل آباد کے مغرب میں ربال ، کھیوال اور چتال شمال میں سرکال مائر ڈھوک چوہدریاں ، موہڑہ گجراں ، پنجائن ، بڈھیال ، ڈھوک میاں مائر اور گھوکل مشرق میں ڈھوک جھرے ، چک باقر شاہ ، چھبر اور چھبری جبکہ جنوب میں گھنوال ، چک کھاڑک ، سوہاوہ اور دیوالیاں واقع ہیں ۔
جسوال (یونین کونسل نمبر -12)۔
جسوال چکوال شہر سے جنوب مشرق کی جانب تقریبا 20 کلومیٹر کے فاصلے پر چوآ روڈ پر واقع ہے ، جسوال کے مغرب میں ڈھوک ناڑی ، اعجاز آباد ، ڈھوک بن امیر خاتون ، موریاں شمال میں ڈھوک آجڑی ، ڈھوک ملک محمد ، شاہ سید بلہو ، سوہاوہ ، بولے ، دھیدوال مشرق میں جھاٹلہ ، کوٹ راجہ ، کلاں والی ، ڈھوک وزیرا ، ڈھوک محمد شاہ ، دیوالیاں اور جنوب میں ڈھوک ٹاہلیاں ، ڈھوک جھنگ  اور ڈھوک چھوئی واقع ہیں ۔
چوآ گنج علی شاہ (یونین کونسل نمبر -13)۔
چوآ گنج علی شاہ چکوال شہر سے مشرق کی جانب تقریبا 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، چوآ گنج علی شاہ کے مغرب میں ڈھوک قادو ، ٹنیالہ شمال میں شاہ پور ، ڈھوک بودہ ، سر مشرق میں ڈھوک امریلا جبکہ جنوب میں وگھوال بالا ، بروال ، ڈھوک کوٹھہ ، لہڑی شاہ نواز ، لہڑی کلاراں ، کھلویٹ ، ڈیرہ راجگان ، بشارت ، جھیک ، وگھوال زیر ، چندو ، کھوتھیاں اور لہڑی حاجیاں واقع ہیں ۔
کریالہ (یونین کونسل نمبر -14)۔
کریالہ چکوال شہر سے جنوب کی جانب تقریبا 12 کلومیٹر کے فاصلے پر چوآ روڈ پر واقع ہے ، کریالہ کے مغرب میں وریامال ، رمشی اور شیخ صاحب شمال میں موہڑہ لسو ، جنگا ، تھٹی ، موہڑہ کور چشم ، موہڑہ تھنیل ، کوٹھوال ، ڈھوک صاحب ، موہڑہ شیخاں ، ڈھوک اعتبال ، ستوال مشرق میں بھلہ ، موہڑہ قاضی ، تھرپال ، بولے ، ہجیال جبکہ جنوب میں کھوکھر زیر واقع ہے 
کھائی (یونین کونسل نمبر -15)۔
کھائی چکوال شہر سے تقریبا 15 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے یہ گاؤں کھائی ڈیم کی وجہ سے کافی مشہور ہے ، کھائی گاؤں کو بھون کے میونسپل کمیٹی بن جانے کے بعد یونین کونسل کا درجہ دیا گیا ، کھائی کے مغرب میں رہنہ سادات اور چکوڑہ شمال میں جہان پورہ ، بھون ، ڈھوک پنڈی ، ڈھوک جہان خان اور مرید مشرق میں لال شاہ ، تھوہا ہمایوں ، شمس آباد ، سرلہ ، سدوال ، شیخ صاحب ، کھوکھر زیر ، تھٹی ، جنگا جبکہ جنوب میں چھمبی ، کھوکھر بالا اور چک خوشی واقع ہیں ۔ 
ڈب (یونین کونسل نمبر -16)۔
قصبہ ڈب چکوال شہر سے جنوب مشرق کی جانب تقریبا 4 کلومیٹر کے فاصلے جہلم روڈ پر واقع ہے ، ڈب کے مغرب میں سُتوال ، تترال ، ڈھلال ڈھوک صاحب ، موہڑہ تھنیل شمال میں ڈھوک بودلے شاہ ، جبیر پور ، نوروال ، چکوال شہر ، پنوال مشرق میں کرہن ، ڈھوک اعتبال اور موہڑہ شیخان جبکہ جنوب میں کوٹھوال(کوٹھہ ابدال) موہڑہ کور چشم ، جنگا ، تھٹی اور موہڑہ لسو واقع ہیں ۔ 
چک ملوک (یونین کونسل نمبر -17)۔
چک ملوک چکوال شہر سے مشرق کی جانب تقریبا 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، چک ملوک کے مغرب ڈھوک بیر ، چک بازید ، شمال میں ڈھوک شہانی ، ڈھوک اقبال آباد ، چک عمراء ، چک نورنگ ، جوند ، ڈھوک مرید ، مشرق میں ڈھوک ڈھوکیاں ، بڈھیال ، جبکہ جنوب میں تجبال ، گھوکل ، اُدھوال ، چکوال ، موہڑہ گجراں ، چتال ، ڈھوک چوہدریاں اور کھیوال واقع ہیں ۔ 
بھیں (یونین کونسل نمبر -18)۔
بھیں چکوال شہر سے تقریبا 18 کلو میٹر کے فاصلے پر مشرق میں واقع ہے ، بھیں کے مغرب میں ڈھوک مرید ، ڈھوک چھچھ ، ڈھوک اقبال آباد ، ڈھوک ڈھوکیاں ، ہڈالہ شمال میں پاشہان ، ڈھوک دندی والی اور ڈھوک کمال مشرق میں ڈھوک کھنڈوا ، کہوٹ ، کھینگر ، ڈھلیانہ ، کوٹلہ اور موہڑہ ملیاراں جبکہ جنوب میں موہڑہ کُد لتھی ، صابہ راجگان ، صابہ ملیاراں اور امیرپور منگن واقع ہیں ۔ 
چک عمراء (یونین کونسل نمبر -19)۔
چک عمراء چکوال شہر سے مشرق کی جانب تقریبا 16 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، چک عمراء کے مغرب میں چک نورنگ اور ڈھوک بیر شمال میں دمال ، ڈھوک ودھن ، ڈھوک دتہ ، مونا ، ڈھوک ہڈالہ اور ہرڑ مشرق میں جوند ، اڈھالہ ، ڈھوک اقبال آباد ، ڈھوک چھچھ ، ڈھوک کمال جبکہ جنوب میں ڈھوک شہانی ، چک ملوک ، ڈھوک ڈھوکیاں اور تجبال واقع ہیں ۔ 
ڈھاب خوشحال (یونین کونسل نمبر -20)۔
ڈھاب خوشحال چکوال شہر سے شمال کی جانب تقریبا 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ ڈھاب خوشحال کے مغرب میں ڈھاب ، تھنیل فتوحی ، کھودے ، موہڑہ لوہاراں اور چک گھکڑ شمال میں میاں مائر ، ڈھوک ڈوبہ ، مُرہال ، پیر مکی لالک ، منوال ، ڈھوک پنچھیاں مشرق میں ڈھاب پڑی والی ، ڈھوک سارا گائی ، چک بازید ، ڈھوک بیر جبکہ جنوب میں بہکڑی ، پنوال ، نوروال ، اور چکوال شہر واقع ہیں ۔
جبیر پور (یونین کونسل نمبر -21)۔
قصبہ جبیر پور چکوال شہر سے مشرق کی جانب تقریبا 2 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، چکوال شہر کے انتہائی نزدیک ہونے کی وجہ سے چکوال شہر کا حصہ محسوس ہوتا ہے ، جبیر پور کے مغرب میں چکوال شہر ، ڈھوک بودلے  ڈھلال اور تترال شمال میں نوروال ، پنوال ، بہکڑی اور ڈھوک بیر مشرق میں ، کرہن اور ادھوال جبکہ جنوب میں ڈب ، سُتوال ، کوٹھوال ، ڈھوک اعتبال ، ڈھوک صاحب  ، موہڑہ کورچشم اور موہڑہ شیخاں واقع ہیں ۔ 
اوڈھروال (یونین کونسل نمبر -22)۔
اوڈھروال چکوال شہر کے مغرب میں تقریبا 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، اوڈھروال کے مغرب میں چکوڑہ ، مرید اور بلہے بالا شمال میں ڈھکو ، تھنیل فتوحی ، چک گھکڑ اور لالیانوالی مشرق میں تترال ، ڈھلال ، چکوال شہر اور بہکڑی جبکہ جنوب میں ڈھوک جہان خان ، موہڑہ تھنیل ، سدوال اور ڈھوک صاحب واقع ہیں ۔ 
مرید (یونین کونسل نمبر -23)۔
مرید چکوال شہر کے مغرب کی جانب تقریبا 12 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے مرید کے مغرب میں خانقاہ سخی سرور ، رہنہ ، تھوہا بہادر ، ڈھوک نائی ، کچھی والی اور ڈھوک میکن شمال میں ڈھوک ناڑی ، مینگن ، ہستال ، بلہے بالا اور ڈھکو مشرق میں اوڈھروال ، چکوڑہ اور ڈھوک جہان خان جبکہ جنوب میں ڈھوک پنڈی ، بھون ، لال شاہ ، جہان پورہ اور تھوہا ہمایوں واقع ہیں ۔ 
بلوکسر (یونین کونسل نمبر -24)۔
بلوکسر چکوال شہر سے شمال کی جانب تقریبا 16 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، بلوکسر کے مغرب میں اُٹھوال ، لکھوال ، مدد آباد اور ویرو شمال میں شاہ پور ، جمالوال ، ڈھوک بڈھا اور راول زیر مشرق میں کھودے ، مرہال ، منوال ، موہڑہ لوہاراں اور پیر مکی لالک جبکہ جنوب میں جویا مائر ، لالیانوالی ، چک گھکڑ ، ڈھکو ، بلہے بالا اور تھنیل فتوحی واقع ہیں ۔ 
مینگن (یونین کونسل نمبر -25)۔
قصبہ مینگن چکوال شہر کے شمال مغرب میں تقریبا 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے  ، مینگن کے مغرب میں ہستال ، تھوہابہادر ، ماڑی ، ڈھوک میکن اور منڈے شمال میں بلہے بالا ، چک بھون ، ویرو ، لکھوال اور واڑے مشرق میں اوڈھروال ، لالیانوالی ، ڈھکو ، چکوڑہ ، جویا مائر اور چک گھکڑ جنوب میں ڈھوک ناڑی ، خانقاہ سخی سرور اور مرید واقع ہیں 
بلکسر (یونین کونسل نمبر -26)۔
بلکسر چکوال شہر سے مغرب کی جانب تلہ گنگ روڈ پر تقریبا 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، بلکسر کے مغرب میں کوٹیڑہ شمال میں بکھاری کلاں ، منڈے اور سدھر مشرق میں ڈھوک سیال ، ڈھوک میکن ، ماڑی ، تھوہا بہادر ، ہستال اور خانقاہ سخی سرور جبکہ جنوب میں ڈھوک پنڈی ، چھچھاڑاں والی ، ولانہ ، پیر جھنگی والا ، بھٹی گجر ، ڈھوک کمال ، ڈھوک نائی ، ڈھوک بخشی اور ڈھوک اللہ داد واقع ہیں ۔ 
بکھاری کلاں (یونین کونسل نمبر -27)۔
بکھاری کلاں چکوال شہر سے مغرب کی جانب تلہ گنگ روڈ پر تقریبا 22 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، بکھاری کلاں کے مغرب میں کوٹیڑہ ، پیر چٹے وٹے والا ، شمال میں سدھر ، منڈے ، کرسال اور مارتھ مشرق میں ڈھوک سیال ، ڈھوک میکن ، ماڑی ، تھوہا بہادر اور ہستال جبکہ جنوب میں بلکسر ڈھوک پپلی ، چھچھاڑاں والی ، ولانہ ، پیر جھنگی والا ، ڈھوک کمال ، بھٹی گجر اور ڈھوک بخشی واقع ہیں ۔ 
کرسال (یونین کونسل نمبر -28)۔
کرسال چکوال شہر سے مغرب کی جانب تقریبا 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، کرسال کے مغرب میں مولوال ، نین سکھ ، روپوال ، کوٹ خیلاں (کوٹ چوہدریاں))، شمال میں چاولی ، بھگوال، گاہ اور پیروال مشرق میں ماتھ ، بیگال ، علاؤل اور منڈے جبکہ جنوب میں سدھر ، ڈھیری انوال ، بکھاری کلاں ، کوٹیڑہ ، دھرابی ، بلکسر اور کھنڈوا فقیر واقع ہیں۔ 
کوٹ چوہدریاں(کوٹ خیلاں)۔ (یونین کونسل نمبر -29)۔
کوٹ خیلاں چکوال شہر سے مغرب کی جانب تقریبا 36 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، کوٹ چوہدریاں کے مغرب میں کاہُل والی ڈھوک ، ملکاں دی ڈھوک ، مرالی ، مُرال گڈھا ، نکہ ریحان ، پیڑہ جنگلہ ، ملیاراں اور مرجان شمال میں دیوال ، رانجھا ، لُنڈ میرا مشرق میں روپوال ، مولوال ، چاولی ، کرسال او بھگوال جبکہ جنوب می نین سکھ ، سردار پور اور ڈھیری انوال واقع ہیں ۔
بیگال (یونین کونسل نمبر -30)۔
بیگال چکوال شہر سے شمال مغرب میں تقریبا 30 کلومیٹر کے فاصلے واقع ہے ، بیگال کے مغرب میں بھگوال ، کرسال اور چاولی شمال میں گاہ ، کھارا ، سوہیڑ ، ڈبری ، پیروال ، ڈھوک پروانہ اور جبی مشرق میں ڈھوک لاڑیاں ، مہرو پیلو اور ڈنگی بالا جبکہ جنوب میں علاؤل ، مارتھ ، واڑے ، منڈے ، سدھر اور ماڑی واقع ہیں ۔ 
وروال (یونین کونسل نمبر -31)۔
وروال چکوال شہر سے شمال مغرب کی جانب تقریبا43 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، وروال کے مغرب میں لُنڈ میرا ، متھرالہ ، کوٹ ملیاراں ، چھب ، ماڑی ، ملیاراں اور مرجان شمال میں حاصل ، ڈھوک میلا ، ڈھوک محمد اور پنڈی گھیب مشرق میں پتالیاں ، پیروال اور نیلہ جبکہ جنوب میں رانجھا ، دیوال ، کاہل والی ڈھوک ،ملکاں دی ڈھوک اور روپوال واقع ہیں ۔ 
دلہہ (یونین کونسل نمبر -32)۔
دلہہ چکوال شہر سے شمال کی جانب تقریبا 37 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، دلہہ کے مغرب میں ڈھوک کاکیاں ، ڈھوک گوندل ، ڈھوک کُٹ ، ڈھوک رانجھا ، ڈھوک راجیاں ، ڈھوک پروانہ اور ڈھوک پنالی ، شمال میں چک کوکا ، سوج ، وندرا والی ڈھوک اور فتح جنگ مشرق میں ، ڈھوک جبی ، تھنیل کمال ، بکھاری خورد ، پنڈ اور گگھ جبکہ جنوب میں ڈبری ، ڈنگی زیریں اور ڈنگی بالا واقع ہیں


نوٹ :- تمام دیہات اور قصبوں کے نام انتہائی عرق ریزی کے ساتھ لکھے گئے ہیں ، تاہم پھر بھی اگر کوئی غلطی نظر آئے یا کوئی ایسا گاؤں یا موضع جسکا نام نہ لکھا گیا ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیں ۔ اپنی قیمتی رائے صفحہ کے آخر میں کمنٹ کریں ، یا ہمیں ای میل کریں ۔
Email : bangechakwal@yahoo.com

No comments: