Showing posts with label Corona. Show all posts
Showing posts with label Corona. Show all posts

7.4.20

چکوال ضلعی انتظامیہ کا ایک انتہائی اہم قدم ، کرونا مریضوں کے لیے 100 بیڈ پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال قائم کردیا گیا

5.4.20

پاکستان اور صوبہ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد۔ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ

چکوال (بانگِ چکوال) ۔ ملک پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد 2820 ہوچکی ہے ، یہ اعداد و شمار پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیے ہیں ، 



4.4.20

چکوال محلہ غربی : جس گھر میں کوروناوائرس کا مریض پایا گیا ۔اس گھر کو مکمل بند کر دیا گیا

چکوال(بانگِ چکوال)-محلہ غربی کے جس گھر میں کوروناوائرس کا مریض پایا گیا ۔اس گھر کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاو کو ہر ممکنہ حد تک روکا جا  سکے ، اور اس کے ساتھ ساتھ پورے محلے کو بھی متنبہ کیا جارہا ہے ۔ کہ تمام لوگ احتیاط کریں

چکوال بریکنگ نیوز تین کرونا کیس سامنے آ گئے

چکوال (بانگِ  چکوال)َ۔ ضلع چکوال میں آج 4 اپریل سے پہلے تک کرونا کا کوئی کیس نہیں آیا تھا ، تاہم آج تین کیس سامنے آگئے ہیں ، جس کے بعد سے چکوال انتظامیہ بھی زیادہ حرکت میں آگئی ہے ۔ اور چکوال کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کے تین کیسز میں سے 2 خواتین کا تعلق بوچھال کلاں سے ہے اور ایک شخص محلہ غربی چکوال شہر کا ہے ، تینوں مریض سول ہسپتال چکوال شہر میں زیر علاج ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے ، آمین

کرونا کے حوالے سے پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار


پنجاب میں کورونا کے روزانہ کتنے ٹیسٹ ہو رہے ہیں ، وزیر اعلی کا ٹویٹ

چکوال (بانگِ چکوال)۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب نے اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں کورونا کے 17069 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1069 مثبت آئے ہیں یعنی 1069 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، جن میں سے 563 لوگ وہ ہیں جو قرنطینہ سینٹرز میں ہیں ، جبکہ 506 لوگ اس کےعلاوہ ہیں  ، وزیر اعلی صاحب نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹوں کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے جلد سے جلد ٹیسٹ کیے جائیں

پنجاب میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

2.4.20

صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کورونا مریضوں کی تازہ ترین صورتحال

Corona patients in Punjab, Pakistan - 2/4/2020

پنجاب کے مختلف اضلاع میں کرونا مریضوں کی کنفرم تعداد 914 ہوگئی 11 اموات

چکوال (بانگِ چکوال)۔ صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 914 ہوچکی ہے ، 
لاہور-199 ، گجرات-90 ، جہلم-28، راولپنڈی - 53 ، ننکانہ-13 ، گوجرنوالہ-14 ، فیصل آباد - 9 ، سرگودھا-10 ، حافظ آباد اور ڈی جی خان - 5 ، منڈی بہاؤالدین-4 ، رحیم یار خان ، میانوالی اور بہاولنگر - 3 ، نارووال ، وہاڑی ، لودھراں ، ملتان - 2 ، اٹک ، خوشاب ، بہاولپور ، لیہ ، سیالکوٹ اور قصور میں 1 ،1 مریض ہے ، جبکہ کورنٹین کی تعداد 451  ہے ، جبکہ 11 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں اور  پنجاب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 6 ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف کا ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات کا وزٹ

1.4.20

پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 740 ہوگئی

چکوال (بانگِ چکوال)۔ صوبائی محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 740 ہوچکی ہے ، 
لاہور-159 ، گجرات-86 ، جہلم-28، راولپنڈی - 46 ، ننکانہ-13 ، گوجرنوالہ-12 ، فیصل آباد - 9 ، سرگودھا-7 ، حافظ آباد اور ڈی جی خان - 5 ، منڈی بہاؤالدین-4 ، رحیم یار خان ، میانوالی اور بہاولنگر - 3 ، نارووال ، وہاڑی ، لودھراں ، ملتان - 2 ، اٹک ، خوشاب ، بہاولپور ، لیہ اور قصور میں 1 ،1 مریض ہے ، جبکہ کورنٹین کی تعداد 344 ہے 

ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ہدایات پر پکٹنگ پوائنٹس پر مؤثر چیکنگ کا نظام

چکوال (بانگِ چکوال)۔ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کے ہدایات پر چکوال پولیس نے پکٹنگ پوائنٹس پر مؤثر چیکنگ کا نظام قائم کیا پکٹس پر چوبیس گھنٹے تعینات ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے چکوال کی باشعور عوام نے پھولوں کے ہار پہنائے ، اور ثابت کیا کہ یہ دھرتی حقیقی معنوں میں سپاہیوں ، غازیوں اور شہداء سے پیار کرنے والی ہے ، 
ڈی پی او چکوال نے کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ہے 


ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چکوال کے کورونا کے حوالے سے اقدامات

چکوال(بانگِ چکوال)۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ضلع چکوال کی پانچوں تحصیلوں (چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، چوآسیدن شاہ، لاوہ)۔ میں اسسٹنٹ کمشنرز شاہراہوں ، گاڑیوں ، دفاتر ، اور مختلف پبلک مقامات پر سپرے کروا رہے ہیں تاکہ کورونا سے بچا جا سکے ، اُنہوں نے اہلیان ضلع چکوال سے اپیل بھی کی کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں خود بھی محفوظ رہیں ، اور ضلع کو کورونا سے محفوظ بنانے میں چکوال ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں ، اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں،
ضلع چکوال کی تحصیلوں میں جراثیم کُش سپرے کے مختلف مناظر

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی

چکوال (بانگِ چکوال)۔ وزیراعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار صاحب نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 708 ہوچکی ہے ، جس میں سے 337 زائرین اور تبلیغی جماعت کے حضرات قرنطینہ سینٹرز ڈی جی خان ، رائیونڈ، ملتان اور فیصل آباد میں ہیں ، اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 ہو چکی ہے ۔

صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد


30.3.20

پورے ضلع کی مساجد اور پبلک جگہوں پر جراثیم کُش سپرے شروع ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چکوال

چکوال پولیس ان ایکشن : کورونا سے حفاظت کے لیے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 1600، پنجاب میں 593 ہوگئی

چکوال (بانگِ چکوال)۔ ملک پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1600 ہوچکی ہے ، جبکہ 17 افراد کورونا کی وجہ سے موت کا شکار ہوئے  ہیں اسلام آباد میں 43 ، پنجاب میں 593، سندھ میں 502 ، خیبر پختونخواہ میں 192 ، بلوچستان میں 141 ، گلگت بلتستان میں 123 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔