4.4.20

چکوال بریکنگ نیوز تین کرونا کیس سامنے آ گئے

چکوال (بانگِ  چکوال)َ۔ ضلع چکوال میں آج 4 اپریل سے پہلے تک کرونا کا کوئی کیس نہیں آیا تھا ، تاہم آج تین کیس سامنے آگئے ہیں ، جس کے بعد سے چکوال انتظامیہ بھی زیادہ حرکت میں آگئی ہے ۔ اور چکوال کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کے تین کیسز میں سے 2 خواتین کا تعلق بوچھال کلاں سے ہے اور ایک شخص محلہ غربی چکوال شہر کا ہے ، تینوں مریض سول ہسپتال چکوال شہر میں زیر علاج ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے ، آمین

No comments: