25.3.20

تحصیل کلرکہار کی یونین کونسلیں اور گاؤں


تحصیل کلرکہار میں شامل یونین کونسلوں اور گاؤں کا مکمل جغرافیہ
خیرپور (یونین کونسل نمبر-40)۔
قصبہ خیر پور تحصیل کلر کہار میں شامل یونین کونسل ہے کلرکہار شہر سے مشرق کی سمت تقریبا 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، خیرپور کے مغرب میں ، کھنڈوعہ اور سالٹ چوک شمال میں چک خوشی ، کھوکھر بالا ، چھمبی ،
سرلہ ، مشرق میں ڈھوک صوبہ ، ڈھوک انار خان ، ڈھوک ملکانہ ، ڈھوک سید اللہ ، دلیل پور ، مگھال ، بادشاہ پور جبکہ جنوب میں چھوئی ، ڈھوک کوئلے ، ملوٹ ، کرولی ، وڑالہ اور بھمروٹ واقع ہیں ۔
بوچھال خورد (یونین کونسل نمبر-41)۔
بوچھال خورد تحصیل کلرکہار میں شامل یونین کونسل ہے بوچھال خورد کلرکہار شہر سے تقریبا 18 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب کی سمت میں واقع ہے بوچھال خورد کے مغرب میں گاہی ، گفانوالہ ، بولہ ، مکھیال ، میانی ، سرکلاں ، اور بوچھال کلاں ، شمال میں چک مصری ، رنسیال اور ڈھوک سیدن ، مشرق میں سردھی ، سالٹ چوک ، پیر کھارا ، جبکہ جنوب میں موریہنگ ، ڈھوک ھنی بخش ، ڈھوک محمد بخش ، ماٹن کلاں ، ماٹن خورد واقع ہیں ۔
میانی (یونین کونسل نمبر-42)۔
میانی علاقہ ونہار کا مرکز ہے اور تحصیل کلرکہار کی یونین کونسل ہے میانی کلرکہار شہر سے تقریبا 12 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب کی سمت میں واقع ہے ، میانی کے مغرب میں دیان ، جھامرہ ، دھرکنہ ، کہوٹ ، پگتھاوالی ، شمال میں بھسین اور پہاڑ خان ، مشرق میں رنسیال ، چک مصری ، ڈھوک سیدن ، بوچھال خورد اور مانک پور جبکہ جنوب میں بولہ بوچھال کلاں ، گفانوالہ ، مکھیال ، گاہی ، سرکلاں اور بھلیال واقع ہیں ۔
بوچھال کلاں (یونین کونسل نمبر-43)۔
بوچھال کلاں تحصیل کلرکہار میں شامل یونین کونسل ہے بوچھال کلاں کلرکہار شہر سے تقریبا 17 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب کی سمت واقع ہے ، بوچھال کلاں کے مغرب میں دھرکنہ ، بھلیال ، پگتھا والی ، نورپور ، سیتھی ، شمال میں دیان ، میانی ، جھامرہ ، بھسین ، پہاڑ خان ، کہوٹ ، مشرق میں بولہ ، گفانوالہ ، گاہی ، ڈھوک محمد بخش ، بوچھال خورد جبکہ جنوب میں مکھیال ، سرکلاں اور لاپھی واقع ہیں ۔
نورپور (یونین کونسل نمبر-44)۔
قصبہ نور پور تحصیل کلرکہار کی یونین کونسل ہے اور کلرکہار شہر سے جنوب کی سمت میں تقریبا 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، نور پور کے مغرب میں دند اور منارہ  ، شمال میں سیتھی ، پگتھا والی ، دھرکنہ ، دیان ، جھامرہ اور وسنال ، مشرق میں بھلیال ، لاپھی ، بوچھال کلاں ، سرکلاں ، بولہ ، مکھیال جبکہ جنوب میں بھال ، ڈھوک جابہ ، ڈھوک کھرلی ، کالٹ چوکی واقع ہیں ۔
منارہ (یونین کونسل نمبر-45)۔
منارہ تحصیل کلرکہار کی یونین کونسل ہے اور کلرکہار شہر سے جنوب مغرب کی سمت میں تقریبا کلومیٹر27 کے فاصلے پر واقع ہے منارہ کے مغرب میں ڈھوک رانجھا ، کیولاں ، پدھراڑ ، لہوٹہ ، کھدر ، مُدھوال ، کچھڑا ، پیل ، شمال میں وسنال مشرق میں سیتھی ، جبکہ جنوب میں ڈھوک پر ، ڈھوک ڈھیری ، دھمن ، دند ، ولاسر ، ڈھوک چھب ، سکریوالہ ، بچے والی اور ڈھوک کھرلی واقع ہیں ۔
بھرپور (یونین کونسل نمبر-46)۔
قصبہ بھرپور تحصیل کلرکہار میں شامل یونین کونسل ہے بھرپور کلرکہار شہر سے شمال مغرب کی سمت میں تقریبا 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، بھرپور کے مغرب میں ڈھوک گلباز (ڈھوک اعوان)، کلو ، ڈھوک چکی اور رانا سنگھ، شمال میں ڈھوک میر بخش ، ڈھوک افضل ، پیر چٹے وٹے والا ، ڈھیری دُھمنے والی ، مشرق میں لال شاہ ، ڈھوک نور خان، ڈھوک وارث ، ڈھوک مِٹھا ، ڈھوک پیر بخشی ، ڈھوک بخشائی ، حطار ، پیر جھنگی والا ، ڈھوک کمال ، ڈھوک اللہ داد  جبکہ جنوب میں موچیاں والا میرا ، میرا آئمہ اور میرا جھلے واقع ہیں ۔


نوٹ :- تمام دیہات اور قصبوں کے نام انتہائی عرق ریزی کے ساتھ لکھے گئے ہیں ، تاہم پھر بھی اگر کوئی غلطی نظر آئے یا کوئی ایسا گاؤں یا موضع جسکا نام نہ لکھا گیا ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیں ۔ اپنی قیمتی رائے صفحہ کے آخر میں کمنٹ کریں ، یا ہمیں ای میل کریں ۔

Email : bangechakwal@yahoo.com


No comments: