کلر کہار

کلرکہار شہر ایک قدیم اور تاریخی جگہ ہے اور ضلع چکوال کے حساب سے اس کی لوکیشن بھی بڑی بہترین ہے کہ ضلع کی تین بڑی تحصیلوں (چکوال، تلہ گنگ ، چوآسیدن شاہ) سے اس کا فاصلہ تقریبا 30 کلومیٹر ہے ، کلرکہار شہر کے ساتھ موٹروے کا انٹرچینج بھی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک سے کلرکہار شہر تک رسائی آسان ہوگئی ہے ، کلرکہار ایک خوبصورت سیاحتی مقام ہے لیکن مقامی انتظامیہ اس بارے میں اتنی سنجیدہ نظر نہیں آتی خصوصا کلرکہار جھیل پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلوں میں سے ایک ہے لیکن دیکھ بھال نہ ہونیکی وجہ سے اس کا پانی گندہ ہوتا جارہاہے اور جھیل کے ارد گرد بھی صفائی کا کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے   کلرکہار شہر کی مشہور جگہوں میں جھیل ، تخت بابری ، باغ صفا ، بابا فرید الدین کی چلہ گاہ اور چوآ ، بابا سخی آہو باہو یعنی موروں والی سرکار کا مزار ، نکا ڈیم اور کلرکہار عجائب گھر شامل ہیں ، کلرکہار شہر سے 4 بڑے روڈ نکل رہے ہیں ، چکوال روڈ ، تلہ گنگ روڈ ، چوآ سیدن شاہ روڈ اور خوشاب، سرگودھا روڈ

پُر کشش سیاحتی مقامات
کلرکہار کے پرکشش سیاحتی مقامات میں جھیل ، تخت بابری ، باغ صفا ، بابا فرید الدین کی چلہ گاہ اور چوآ ، بابا سخی آہو باہو یعنی موروں والی سرکار کا مزار ، نکا ڈیم اور کلرکہار عجائب گھر شامل ہیں

No comments: