تاریخ لاوہ

قصبہ لاوہ ایشیاء کا سب سے بڑا قصبہ تھا ، لیکن اب لاوہ کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے ، اس لیے لاوہ اب قصبہ سے شہر بن چکا ہے اور اور میونسپل کمیٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے ، لاوہ تحصیل تلہ گنگ کا حصہ تھا لیکن اب لاوہ کو الگ تحصیل بنا دیا گیا ہے ، تحصیل لاوہ رقبے کے لحاظ سے تحصیل چکوال اور تلہ گنگ کے بعد تیسری اور آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے ۔ 

لاوہ کی قدیم تاریخ کے بارے میں مزید مفید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

قیام پاکستان کے بعد
انگریز دور حکومت میں 1904ء میں کیمبل پور (اٹک) کو ضلع کا درجہ دیا گیا تو تلہ گنگ اُس وقت ضلع جہلم کا حصہ تھا ،اور قصبہ لاوہ تلہ گنگ میں شامل یونین کونسل تھا، تلہ گنگ کو ضلع جہلم سے نکال کر ضلع کیمبل پور (اٹک) میں شامل کردیا گیا ، اور راولپنڈی کے ضلع سے فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور اٹک کی تحصیلیں لے کر ضلع اٹک بنایا گیا، 1904  سے لے کر 1985 تک تقریبا 81 سال کی مدت تک تلہ گنگ  اور قصبہ لاوہ ضلع  اٹک کا حصہ رہے ،  ۔ تحصیل لاوہ کی آبادی 2017ء کی مردم شماری کے مطابق 125893 افراد پر مشتمل تھی جبکہ اس سے پہلے 1998ء کی مردم شماری کے مطابق تحصیل لاوہ کل آبادی 95626 افراد پر مشتمل تھی ، تحصیل لاوہ کا کل رقبہ 978 مربع کلومیٹر ہے ، اس حساب سے تقریبا 128 افراد فی مربع کلومیٹر پر رہائش پذیر ہیں

No comments: