Showing posts with label ضلع چکوال کے کالجز. Show all posts
Showing posts with label ضلع چکوال کے کالجز. Show all posts

6.3.20

ضلع چکوال کے کالجز کے ناموں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔

چکوال (بانگِ چکوال)۔ صوبہ پنجاب کی حکومت نے صوبے میں موجود تمام سرکاری کالجز کے ناموں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ضلع چکوال سمیت پورے صوبہ کے ڈگری کالجز میں B.S.C اور B.A کے دوسالہ پروگرام کو ختم کردیا ہے ۔ جبکہ تمام سرکاری کالجز میں بی ایس سی آنرز کے چار سالہ پروگرام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ B.S.C آنرز کا پروگرام کرانے والے کالجز کو گریجویٹ کالجز جبکہ ایم فل کرنے والے کالجز کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا نام دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کے اس فیصلے سے ضلع چکوال کے تمام سرکاری کالجز کے نام بھی تبدیل ہوجائیں گے۔