چکوال کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان 10 دسمبر 1984ء (بمطابق 16 ربیع الاول / 25 مگھر) کو سوموار کے دن صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق مرحوم نے گورنمنٹ ڈگری کالج چکوال
کے گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ میں کیا ، اسی بنیاد پر یکم جولائی 1985ء (بمطابق 12 شوال المکرم 1405ھ) بروز سوموار کو چکوال کو ضلع بنا دیا گیا، یکم جولائی 1985 کو ہائی وے ریسٹ ہاؤس چکوال میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت جلسہ کا انعقاد کیا گیا جلسہ میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن پرویز مسعود نے گورنر پنجاب جنرل غلام جیلانی کا چکوال کو ضلع کا درجہ دینے کا حکم سنایا اس جلسہ سے مزید صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت ملک سلیم اقبال نے بھی خطاب کیا ، جلسہ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سہگل آباد کے ملک منیر نوابی نے ادا کیے ،

چکوال کو ضلع جہلم کی مکمل تحصیل چکوال، تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقے کہون ، جھنگڑ اور ونہار ، اور ضلع اٹک کی تحصیل تلہ گنگ کو ملا کر ضلع بنایا گیا ، اِس وقت ضلع میں پانچ تحصیلیں ہیں ، (تحصیل چکوال ، تحصیل تلہ گنگ ، تحصیل کلر کہار ، تحصیل چوآ سیدن شاہ ، تحصیل لاوہ)۔
No comments:
Post a Comment