چکوال (بانگِ چکوال)۔ وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب میں کرونا سے متاثرہ 3 نئے کیسز سامنے آنے سے پنجاب میں متاثرین کی کل تعداد 249 ہوچکی ہے ۔ جس میں ایران سے آنے والے متاثرہ زائرین کی تعداد 176 جبکہ لاہور 51 ، گجرات 5 ، گوجرنوالہ 6، جہلم میں 3 ، راولپنڈی اور ملتان میں 2، 2 فیصل آباد ، رحیم یارخان ، منڈی بہاؤالدین ، سرگودھا میں ایک ایک مریض ہے ۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے 24 مارچ سے مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے
No comments:
Post a Comment