چکوال(بانگِ چکوال)۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ضلع چکوال کی پانچوں تحصیلوں (چکوال، تلہ گنگ، کلر کہار، چوآسیدن شاہ، لاوہ)۔ میں اسسٹنٹ کمشنرز شاہراہوں ، گاڑیوں ، دفاتر ، اور مختلف پبلک مقامات پر سپرے کروا رہے ہیں تاکہ کورونا سے بچا جا سکے ، اُنہوں نے اہلیان ضلع چکوال سے اپیل بھی کی کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں خود بھی محفوظ رہیں ، اور ضلع کو کورونا سے محفوظ بنانے میں چکوال ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں ، اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں،
ضلع چکوال کی تحصیلوں میں جراثیم کُش سپرے کے مختلف مناظر |
No comments:
Post a Comment