Showing posts with label Union Councils of Choha syden Shah. Show all posts
Showing posts with label Union Councils of Choha syden Shah. Show all posts

28.3.20

تحصیل چوآ سیدن شاہ میں شامل یونین کونسلوں اور گاؤں کا مکمل جغرافیہ

تحصیل چوآ سیدن شاہ 
لہڑ سلطان پور (یونین کونسل نمبر-33)۔
لہڑ سلطان پور کا قصبہ یونین کونسل ہے اور یہ تحصیل چوآ سیدن شاہ میں آتی ہے ، لہڑ سلطان پور چوآ سیدنشاہ شہر سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق کی جانب واقع ہے لہڑ سلطان پور کے مغرب میں وہالی زیر اور پیر مخدوم جہانیاں شمال میں ڈھوک کوٹھی ، وہالی بالا اور لہڑی حاجیاں مشرق میں کجھورلہ ، کوٹلی سیداں ، مہین ، سلوئی ، گوڑھا ، تکوی ، ڈھوک مہرا اور شاہانہ کوٹ جبکہ جنوب میں چھنیانہ ، پیر جمال شاہ ، وٹلی ، کسک اور چنالا واقع ہیں ۔