2.3.20

سول ہسپتال چکوال میں 32 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے پارکنگ ایریا میں 32 سالہ ثاقب نامی نوجوان شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا ۔ متوفی ہسپتال میں اپنی آنکھوں کا معائنہ کرانے کی غرض سے آیا تھا۔ متوفی بہکڑی کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔ بارش کی وجہ سے بجلی کی ننگی تاریں پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں اور وہ بارش کے پانی سے بچنے کے لیے بجلی کے پول کے قریب سے گزرا تو بجلی کا زوردار کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

No comments: