چکوال ( بانگِ چکوال ) ۔ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان طویل المدتی جنگ کے بعد بالآخر مذاکرات پر دستخط ہو گئے ہیں ۔ امریکہ کے نمائندے زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے نمائندہ ملا عبد الغنی برادر نے معاہدہ پر دستخط کیے امن معاہدہ کی تقریب میں افغان طالبان ، امریکہ ، افغان حکومت ، قطر اور پاکستانی حکام نے شرکت کی ۔ امریکا کے سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ پر افغان عوام خوشیاں منا رہے ہیں ۔ اس امن عمل کے لیے امریکی اور افغان فورسز نے مل کر کام کیا ۔ اس سے پہلے طالبان قطر آفس کے اہم رکن ملا شھاب الدین دلاور نے کہا کہ اس معاہدہ کے بعد تمام غیر ملکی فوجیں افغانستان سے روانہ ہوجائیں گی اور ملک امن ہوگا ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس معاہدہ کے بعد افغانستان کی داخلی قوتوں کے درمیان مذکرات کی امید ہے اور افغانستان کو تعمیر نو کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہوگی۔
No comments:
Post a Comment