2.3.20

سرگودھا بائی پاس چکوال کی حالت انتہائی خراب ۔ جگہ جگہ گڑھے بن گئے

چکوال ( بانگ چکوال ) ۔ سرگودھا بائی پاس چکوال کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔ جس پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں ۔ اراکین اسمبلی مکمل خاموش ہیں عوام خصوصا ٹرانپورٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ بائی پاس گاڑیوں کے لیے ناقابل استعمال ہوچکا ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اُن کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں ضائع ہورہی ہے ہیں لیکن ذمہ داران کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی حالت زار پر فی الفور توجہ دی جائے اور اس کی مرمت کروائی جائے ۔

No comments: