3.3.20

امریکہ طالبان امن معاہدہ، پاکستان نے جو کرنا تھا کر لیا اب افغانیوں کا کام ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت افغان قیادت کی آزمائش ہے دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے جو کرنا تھا کر لیا اب افغان قیادت کا کام ہے افغانیوں کو انٹرا افغان مذاکرات کے لئے اگلا قدم خود اٹھا نا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی معاہدے میں موجود ہے۔ دونوں طرف سے قیدی رہا کئے جائیں گے۔ افغانستان کی قیادت کو لچک دکھانا ہوگی۔ معاہدہ کرنا کافی نہیں ہے ماحول میں بہتری لانا ہوگی۔ کچھ لوگ ماحول خراب کرنے کی کوشش کریں گے تاہم افغان قیادت کو یہ کوشش نا کام بنانا ہوگی

No comments: