چکوال (بانگِ چکوال)۔ محترم قارئین پاکستان میں اب تک یعنی 21 مارچ رات 11 بجے تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 720 ہوچکی ہے۔ آج بروز ہفتہ جو نئے کیسز رپورٹ
ہوئے ہیں اُن کی تعداد 213 ہے ۔ یہ صورتحال خاصی تشویشناک نظر آرہی ہے ، اسی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بھی شاپنگ مال ، کاروباری مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ حفاظتی انتظامات کو ممکن بنایا جاسکے ، قارئین کرونا وائرس کے پوری دنیا میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 300 سے زائد بتائی جارہی ہے ۔ ضلع چکوال کے لوگوں اور خبر پڑھنے والے ہر پاکستانی سے التماس ہے کہ اللہ تعالٰی سے دعا بھی کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاء عطافرمائے اور باقی لوگوں کو اس آفت سے محفوظ رکھے اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو اپنے گھر والوں ، بوڑھے والدین اور بچوں کو اورخصوصاً ایسے افراد کو جو پہلے ہی کسی بیماری کا شکار ہوں کو اس موذی وبا سے بچانے کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، غیر ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر نہ نکلیں ، اور گھر میں رہتے ہوئے بھی صفائی کا خصوصی اہتمام کریں اللہ ہم سب کا حامی ناصر ہو۔
کرونا سے بچاؤ کے لیے ماسک لازمی پہنیں |
No comments:
Post a Comment