Showing posts with label عورت مارچ. Show all posts
Showing posts with label عورت مارچ. Show all posts

10.3.20

میرا جسم میری مرضی ، عظیم پنجابی شاعر شاکر شجاع آبادی کی رائے

نہ جسم تیڈا نہ جان تیڈی ، اے ترکہ رب رحمان دا ہے 
اوندھے حکم بغیر توں بے وس ہیں ، اے فیصلہ پڑھ قرآن دا ہے
میڈے جسم تے میری مرضی ہے ، اے وہم گمان انسان دا ہے 
تیڈی روح اے شاکر مالک دی ، تیڈا ڈھانچہ قبرستان دا ہے

شاکرؔ شجاع آبادی

6.3.20

عورت مارچ ، خلیل الرحمن قمر میدان میں آگئے،

چکوال (بانگِ چکوال)۔ مشہور مصنف ، ڈرامہ اور فلم رائیٹر خلیل الرحمن قمر نے اپنے تازہ ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اگر میری گفتگو کی وجہ سے جیو نے کہا ہے کہ معافی مانگو ورنہ کنٹریکٹ ختم کردینگے ، میں اس کنٹریکٹ کو فی الفور خود ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ، اور میں اس پر خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے یہ موقع فراہم کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آئندہ جیو کےساتھ کام نہیں کروں گا۔

یاد رہے مصنف خلیل الرحمن قمر نے ایک ٹی وی پروگرام میں عورت مارچ کے حوالے سے ماروی سرمد سے جو گفتگو کی اُس کو بنیاد بنا کر جیو انٹرٹینمنٹ نے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ گفتگو کیا تھی ملاحظہ فرمائیں ۔