16.3.20

چمن فوڈز سمال انڈسٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

چکوال (بانگِ چکوال)۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح 5:30 کے قریب معروف کاروباری شخصیت محمد فیصل صاحب کے کارخانے چمن فوڈز واقع سمال انڈسٹریز میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس سے
لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ فائر برگیڈ کے عملہ نے تقریبا ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پالیا ۔ جس سے باقی ماندہ سامان اور گاڑیاں وغیرہ محفوظ رہیں ۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ چمن فوڈز کا کارخانہ جامع مسجد سرور کونین کے بالکل پیھچے سمال انڈسٹریز میں واقع ہے ۔ 

No comments: