چکوال ( بانگِ چکوال) ۔ کرونا وائرس چین کے شہر ودہان سے شروع ہوا اور آج اس کے خوف سے پوری دنیا پر لرزہ طاری ہے ۔ اس وقت بھارت میں کرونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے ۔ جبکہ پاکستان میں صرف 2 مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ حکومت پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے وائرس کو پھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا صاحب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے متعلق رپورٹ چھپنانے کی خبر 200 فی صد جھوٹی ہے ۔ اور ساتھ ہی انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ سندھ میں سکول بند کرنے کا فیصلہ صوبائی گورنمنٹ کا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا صاحب نے مزید کہا کہ ہم ڈینگی وائرس، کورونا وائرس اور اس طرح کی مزید بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ایک پروگرام لانچ کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے ۔ چین یا ایران وغیرہ سے آنے والے عوام کو اگر کوئی علامت کورونا وائرس سے متعلق ظاہر ہو تو فورا 1166 پر رابطہ کریں ۔ اگر آپ کا کوئی عزیز یا کوئی بھی فرد جو آپ کی معلومات میں ہو تو 1166 پر اطلاع کریں ۔
No comments:
Post a Comment