(بانگِ چکوال)۔ کرونا وائرس سے جہاں ایک طرف ساری دنیا پریشان دکھائی دیتی ہے اور ساری دنیا کے ڈاکٹر اور شعبہ صحت سے منسلک افراد کورونا وائرس کے علاج کے بارے میں تشویش میں مبتلا ہیں اور علاج کے لیے تگ و د و میں مصروف ہیں ۔ ایسے وقت میں بھارت کی حکمران جماعت (بی جے پی) کی ریاست آسام سے رکن اسمبلی سمن ہری پریا نے کہا ہے کہ گائے کے گوبر اور پیشاب سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کینسر اور اس جیسی موذی بیماریوں سے متاثرہ لوگوں کو گائے کا پیشاب پلایا جاتا ہے اور گوبر کینسر کے مریضوں کے جسم پر ملا جاتا ہے ۔
یاد رہے چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 3284 ہوچکی ہے ۔ اور بھارت میں بھی کورونا کے 29 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment