4.3.20

امریکا اور افغان طالبان کے مابین معاہدہ کے بعد 4 مارچ کو امریکہ کا پہلا فضائی حملہ

 کابل (بانگ چکوال ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدہ کے بعد امریکا نے پہلا حملہ کر دیا ہے ۔ امریکی ذرائع کے مطابق یہ ایسے وقت میں کیا گیا جب طالبان افغانستان کے صوبے ہلمند میں افغان فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنارہے تھے ۔ یہ حملہ 4 مارچ کو کیا گیا ۔ امریکا کا مزید کہنا ہے کہ طالبان نے معاہدہ میں تشدد میں کمی کا کہا تھا لہذا انہیں چاہیے کہ معاہدہ کی پاسداری ملحوظ خاطر رکھیں ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغان فورسز کا دفاع ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ۔ امریکا نے الزام عائد کیا کہ طالبان عوام کی امن کی خواہش کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

No comments: