17.3.20

کرونا وائرس کا خوف ! چوآ سیدن شاہ : دربار سخی سیدن شاہ شیرازی اور ملحقہ جامع مسجد کو بند کر دیا گیا،

چوآ سیدن شاہ (بانگ چکوال) ۔ منیجر محکمہ اوقاف جہلم کے حکم پر دربار سخی سیدن شاہ شیرازی اور ملحقہ جامع مسجد کو
بھی کرونا کے خوف کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ، مقامی حضرات جب نماز کے لیے مسجد کے پاس پہنچے تو وہاں تالے لگے دیکھ کر حیران ہوگئے اور شدید احتجاج کیا ، عوام کا کہنا تھا کہ دربار تو زائرین کے لیے بند کیا ہی گیا ، لیکن جامع مسجد کو سیل کرنا کسی صورت گوارہ نہیں ہے ۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ جامع مسجد کو فوراً نماز کے لیے کھول دیا جائے ۔ عوام نے مزید کہا کہ مسجد اللہ تعالی کا گھر ہے اور اس میں باجماعت نماز کا اہتمام فرض ہے ، جس کو روکنا گناہ اور جرم عظیم ہے ، اسلامی تعلیمات کے مطابق تو مصیبت کے وقت سب لوگوں کو مسجدوں کا رخ کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالی کی ناراضگی سے بچا جاسکے 

No comments: