7.3.20

چک ملوک ۔ مولانا الطاف حسین منہاس شہیدؒ کی قبر کے کتبے کی بے حرمتی ۔

چکوال (بانگِ چکوال) ۔ چک ملوک میں مولانا الطاف حسین منہاس شہیدؒ کی قبر کے کتبے کی توڑ پھوڑ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق یہ توڑ پھوڑ رات کی تاریکی میں کی گئی ۔ مولانا کے ماموں شبیر صاحب نے بتایا کہ رات کو نامعلوم شرپسند عناصر نے میرے بھانجے کی قبر کے کتبے کو توڑا اور قبر کی بے حرمتی کی ۔ اہل سنت والجماعت کے ضلعی راہنما جناب ندیم یعقوب فاروقی صاحب نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

No comments: