13.3.20

بھون روڈ متعلقہ حکام کی توجہ کا منتظر ۔

چکوال(بانگِ چکوال)۔ بھون روڈ چکوال شہر کا مصروف ترین روڈ ہے ۔ جب کہ اس کی حالت انتہائی تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے ۔ جگہ جگہ کھڈے بن گئے ہیں ۔ نوکیلے پتھروں سے جہاں گاڑیوں کے ٹائروں کو شدید نقصان
پہنچتا ہے تو دوسری طرف گاڑیوں کے جھٹکوں کی وجہ سے مریض لاحول پڑھتے نظر آتے ہیں ۔ جہانگیر ٹاؤن ، شاہ ملتانی وغیرہ سے بھون چوک آنے تک جہاں روٹی ہضم ہونے کا انتظام ہو جاتا ہے وہیں 5۔ 7 منٹ کا راستہ آدھے گھنٹے میں طے ہورہا ہے ۔ اور ستم بالائے ستم یہ کہ کچھ دن قبل روڈ کی مرمت کے اعلان کے بعد سڑک پر پتھر پھینک کر اوپر رولر پھیر دیا گیا جبکہ لُک وغیرہ ڈالنے کی زحمت نہیں کی گئی۔ عوام نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اس روڈ کی طرف توجہ دے کر ہمیں اس شدید کوفت اور ذلت سے بچائیں ۔

No comments: