19.3.20

قرب کے نہ وفا کے ہوتے ہیں ۔ اختر ملک


قرب کے نہ وفا کے ہوتےہیں ****جھگڑے سارے انا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی صرف ہے ورنہ **** وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں مت برا کہنا **** لوگ  پُتلے خطا کے ہوتے ہیں
وہ بظاہر جو کچھ نہیں لگتے **** اُن سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
چکوال کے معروف شاعر اختر ملک کی اردو غزل

No comments: