19.3.20

بنتے کھیل بگڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے ، اختر ملک


بنتے کھیل بگڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے **** سارے لوگ بچھڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
سپنوں سے مت جی بہلاؤ دیکھو لوگو **** سپنے پیچھے پڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
ضبط کرو تو بہتر ہے دیوانو ورنہ **** آنسو زور پکڑ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
جتنا ہوتا ہے اخترؔ کوئی کسی کے پاس **** اُتنے فاصلے بڑھ جاتے ہیں دھیرے دھیرے
چکوال کے معروف شاعر اختر ملک کی اردو غزل

No comments: