1.3.20

افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا. ڈاکٹر فردوس عاشق اعٍوان

 وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے. وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جبکہ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائی ہیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔


No comments: