1.3.20

ہماری حکومت شعبہ تعلیم میں بھرپور توجہ دے رہی ہے، راجہ یاسر ہمایوں سرفراز


چکوال شہر۔  29 فروری2020ء کو چیف ایگزیکٹو دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس راجہ علی اعجازخان کی طرف سے شاندار تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔جس میں صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اور وہاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت شعبہ تعلیم پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو ہورائزن کالج چوہدری ہمایوں اسلم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویر اصغر اعوان ، ڈائریکٹر راولپنڈی بورڈ چوہدری امیر افضل ، پرنسپل ملک کاشف ندیم ، اور پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما راجہ طارق افضل کالس ، بچوں کے والدین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔ بہترین پوزیشن ہولڈرز نے صوبائی وزیر سے شیلڈ اور سرٹیفکیٹ وصول کیے اور اساتذہ کو بھی اعلی کار کردگی پر شیلڈز سے نوازا گیا۔

 





No comments: