10.3.20

روپوال ۔ قاری محمد اشرف کا بیٹا موٹر سائیکل حادثے مٰیں جاں بحق

روپوال (بانگِ چکوال)۔ بلکسر میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قاری محمد اشرف کا بیٹا محمد حذیفہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تلہ گنگ روڈ پر بنے گڑھے کی وجہ سے موٹر سائیکل گرگیا اور اسی دوران ایک ٹرک اُس کے اوپر سے گزگیا جس محمد حذیفہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ لواحقین غم سے نڈھال ہیں ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ روڈ پر آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں ۔ یہ بین الصوبائی شاہراہ ہے لیکن حکومت کی نااہلی ہے کہ  اس کو ڈبل نہیں کیا جارہا ۔ حکومت مزید کتنے لوگوں کی جانیں گنوا کر اس طرف متوجہ ہوگی ۔ 

No comments: