چکوال (بانگِ چکوال)یونین کونسل بھرپور کے گاؤں کلو (مسلم آباد) میں عوامی حلقوں کی طرف سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ کلو میں بچیوں کے پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دلایا جائے ، اُن کا کہنا تھا کہ گاؤں کی اپنی بھی کافی آبادی ہے اور گردونواح سے بھی بچیاں یہاں پڑھنے آتی ہیں ، اور نزدیک ترین سکول بھرپور میں ہے جو تقریبا 6، 7 کلو میٹر دور ہے اور بچیوں کو روز اتنے دور جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، غریبوں کی داد رسی کی جائے اور سکول کو فی الفور اپ گریڈ کیا جائے ۔
No comments:
Post a Comment