چکوال(بانگِ چکوال)۔ وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب نے صوبہ پنجاب کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دو دن تک گھروں میں ہی رہیں اور شدید ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ آج بروز اتوار سے منگل صبح 9 بجے تک بازاروں ، مارکیٹوں ، شاپنگ مالز وغیرہ کو بھی بند کیا جارہا ہے تاکہ کرونا سے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ البتہ انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردو نوش کی دکانیں ، دودھ کی دکانیں میڈیکل سٹورز اور سبزی منڈی بھی کھلی رہے گی ۔
No comments:
Post a Comment