چکول (بانگِ چکوال)۔ باخبر ذرائع کے مطابق سپوت چکوال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید صاحب آف لطیفال نے بھون ، مندرہ قدیمی ریلوے لائن کی بحالی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ انشاء اللہ ہم ریلوے ٹریک کو بحال کرائینگے ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ چکوال میں سیمنٹ فیکٹریوں کی وجہ سے لوڈر گاڑیاں ضلع چکوال کی شاہراہوں کو استعمال کرتی ہیں اور ضلع چکوال کی شاہراہوں کی صورت حال اسی وجہ سے ابتر ہو رہی ہے ۔ اسلیے چکوال، مندرہ ریلوے کو سی پیک میں شامل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ عنقریب انشاء للہ ضلع چکوال کے باسیوں کو خوشخبری ملے گی ۔
No comments:
Post a Comment