چکوال (بانگِ چکوال)۔ صوبائی حکومت نے ضلع چکوال میں صاف پانی کی فراہمی اور زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لیے تلہ گنگ میں "ٹمن ڈیم" اور "گبھیر ڈیم" کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں صاف پانی فراہمی اور زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، انہوں نے کہا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائے ، پنجاب بھر میں باقی منصوبوں کے علاوہ ضلع چکوال میں ٹمن ڈیم ، گھبیر ڈیم اور دھرابی ڈیم کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ، یاد رہے کہ ٹمن ڈیم پر تقریبا ڈیرھ ارب روپے ، گھبیر ڈیم پر 5 ارب 65 کروڑ روپے جبکہ دھرابی ڈیم کے جاری منصوبہ کے لیے 34 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی ، دھرابی ڈیم کے مکمل ہونے سے 6400 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی ۔
No comments:
Post a Comment